مولانا حامد الحق کی شہادت کے خلاف متحدہ علماء محاذ کا احتجاجی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
علماء مشائخ نے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی خودکش بم دھماکے میں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حکومت اسلام و ملک دشمن استعماری قوتوں کے آلہ کار ایجنٹ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مدیر مولانا حامد الحق حقانی کی نمازجمعہ کے دوران خود کش حملہ میں شہادت کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارثین انبیاء علمائے دین کی مسلسل ظالمانہ شہادتیں حکومتی نااہلی اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مولانا حامد الحق حقانی کی خودکش بم دھماکے میں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حکومت اسلام و ملک دشمن استعماری قوتوں کے آلہ کار ایجنٹ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے۔ علماء نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل، بھارت اور استعماری دشمن قوتیں پاکستان میں علما کے قتل سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں سے ملک میں عدم استحکام، بدامنی پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
علماء مشائخ نے کہا کہ علماء پاکستان کے خلاف استعماری سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملکی امن و استحکام و دفاع کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ احتجاجی اجلاس سے محاذ کے بانی مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مولانا منظرالحق تھانوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا محمد ابراہیم چترالی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا ذیشان چترالی، مولانا مفتی اسد الحق چترالی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا حامد الحق
پڑھیں:
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں نشست
’’اسلام میں تصور میزان و احسان آبادی میں توازن، ہماری بقاء، ہمارا مستقبل‘‘ کے عنوان سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں علمائے کرام کی نشست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں ’’اسلام میں تصور میزان و احسان آبادی میں توازن، ہماری بقاء، ہمارا مستقبل‘‘ کے عنوان سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سمیت دیگر تمام علماء اور مذہبی شخصیات نے مذکورہ موضوع کے حوالے سے گفتگو کی۔