پیپلزپارٹی کو عوام کے دلوں سے ڈکٹیٹر نکال سکا اور نہ کوئی برساتی سیاستدان، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینالز کے خلاف تحریکیں چلانے والے ذہنوں میں زہر بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں فارم 45 والے ہیں، پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے کوئی ڈکٹیٹر نکال سکا، نہ کوئی برساتی سیاستدان نکال سکا۔
حیدرآباد میں سولر سسٹم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو غریب لوگ بجلی کا بل برداشت نہیں کرسکتے، ان کو گھر پر بجلی کے لیے سولر سسٹم مہیا کررہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنیاد پر حکومت سندھ یہ سولر سسٹم دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں کوئی ایک صوبہ بتائیں کہ لوگوں کی بڑھ چڑھ کر ایسے مدد کی جارہی ہو،یہ سولر صرف مستحق کو ملیں گے، سیلاب کے دوران راتوں کو جاگ کر لوگوں کے علاقوں سے پانی نکلوایا، ہم نے سیلاب میں لوگوں کے پاس پکا پکایا کھانا پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا پراجیکٹ 21 لاکھ گھر بنائے جارہے ہیں، یہ واحد سندھ حکومت ہے جس نے یہ کام کردکھایا جس طرح ہیلتھ میں پی پی نے کام کیا کوئی ایک صوبہ بتائیں کہ جہاں صحت کی سہولیات اس طرح ملتی ہو؟ یہاں دل کا علاج کینسر کا علاج مفت ہوتا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ 2008 میں پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت آئی ہر دور میں ہم نے کام کیا، ہم نے ہر الیکشن میں پہلے سے زیادہ سیٹس لیں، پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ کینالز نہیں بنیں گی، سندھ میں کینالز کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی اتحاد بن رہے ہیں یہ ہر دور میں بنتے ہیں، چاہے اس میں بھلے ایم کیو ایم ہو یا جی ڈی اے ہو فتح ہمیشہ پیپلز پارٹی کی ہوتی ہے، باقی چوں چوں کے مربے انتخابات کے دور میں بنتے ہیں پھر غائب ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی سندھ میں کوشش کی جارہی ہے کہ کینالز کے خلاف تحریک چلائی جائے پیپلز پارٹی کی حکومت کہہ چکی ہے کہ کینالز نہیں بنیں گی، جب تک پیپلز پارٹی کی حکومت ہے بلاول بھٹو نے کہا ہے کینالز نہیں بنیں گی، تاریخ گواہ ہے کالا باغ ڈیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی نے کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری پیپلز پارٹی نے دی، جب پیپلزپارٹی نے این ایف سی ایوارڈ نے دیا تو صوبہ سرحد کا نام کے پی کے نے رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ہمیشہ اچھے کی امید رکھو، لوگ آپ جھوٹ بیچنے کی کوشش کرتے ہیں، لوگ آپ کے ذہنوں میں زہر بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ لوگوں کو ہماری شکل نہیں خدمت اچھی لگتی ہے، اس ملک کو آئین دینے والا ذوالفقار بھٹو ہے، اور ایٹمی طاقت دینے والا ذوالفقار بھٹو ہے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کی کا کہنا تھا کہ ہے کہ کینالز کی کوشش نے کہا
پڑھیں:
چترال: برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
چترال کے نواحی گاؤں شالی گول کے مقام پر موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔
برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دریائے چترال میں بھی طغیانی سے نشیبی علاقے پانی کی زد میں آگئے۔
دوسری جانب پنجاب میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئےحالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔
محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیر والا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔
سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیر والا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے، متبادل راستوں پر ٹریفک بھیجا جا رہا ہے۔