رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد:ماہ شعبان کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں عشا کے بعد مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات ہوں گے جبکہ فرزندان اسلام پہلی سحری کی تیاری بھی کریں گے۔
پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا اور شہری ماہ صیام کی سعادتیں، برکتیں حاصل کرنے کی کوششیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، عرب امارات، امریکا اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں کل رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد وہاں پر آج پہلا روزہ رکھا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا چاند نظر ا کے بعد
پڑھیں:
مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔
طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔