جیکب آباد میں مبلغات کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں ہمیں قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنیکی کوشش کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی عبودیت اور بندگی کا مہینہ ہے۔ یہ نزول قرآن اور بہار قرآن کا مہینہ ہے۔ اس لئے ماہ مبارک رمضان میں ہمیں قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہم میں سے ہر انسان کو چاہئے کہ وہ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنا دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مبلغات کے لئے منعقدہ سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مبلغات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزہ عظیم عبادت ہے، جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا سبب ہے اور آتش جہنم کے مقابلے میں ڈھال ہے۔ ہمیں ماہ مبارک رمضان کے دوران اپنی آنکھوں، ہاتھوں، کانوں اور تمام اعضاء و جوارح کو بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کی نافرمانی اور معصیت سے بچانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ دار کو افطار کرانا باعث اجر و ثواب ہے۔ اہل خیر کو آگے بڑھ کر ماہ مبارک رمضان میں غریب اور مسکین لوگوں کی افطار کا اہتمام کرنا چاہئے۔ دینی مدارس اور مساجد کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد کی پرنسپل رقیہ سلطانہ نے کہا کہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہیں۔ خواتین میں دین کی تبلیغ اور دینی تعلیمات کا فروغ ضروری ہے۔ نئی نسل کی تربیت خواتین کی ذمہ واری ہے۔ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد کی جانب سے ہر سال ماہ مبارک رمضان اور محرم الحرام میں صوبہ بلوچستان اور ضلع جیکب آباد میں مبلغات کو اعزام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی ماہ مبارک رمضان میں مدرسہ کے زیر انتظام 31 مقامات پر خواہران کو تبلیغ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ماہ مبارک رمضان میں کرتے ہوئے جیکب آباد نے کہا کہ

پڑھیں:

انور مقصود ، مسکراہٹ، معنویت اور میراث کا ایک لازوال سفر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • تجدید وتجدّْ
  • سفرِ معرفت۔۔۔۔ ایک قرآنی مطالعہ
  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
  • انور مقصود ، مسکراہٹ، معنویت اور میراث کا ایک لازوال سفر
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • نومبر، انقلاب کا مہینہ
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہئے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر دفاع
  • اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل