سکردو، پستول سے کھلتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ بندوق سے کھلتے ہوئے ٹریگر دبنے سے ہوا۔ تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں پستول سے کھلتے ہوئے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سروس سٹیشن سکیمیدان میں پیش آیا جہاں گاڑی کے اندر 12 بور پستول کی گولی لگنے سے 23 سالہ نوجوان محمد کاظم ولد محمد علی ساکن عبد اللہ ہسپتال جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ بندوق سے کھلتے ہوئے ٹریگر دبنے سے ہوا۔ کفایت نامی نوجوان گاڑی میں پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔