فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی  اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال- دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے  فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور  کیا جب ENT سپیشلسٹ   پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید   ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری کی وجہ سے سننے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ھوں-کوکلیئر امپلانٹ ایک آلہ ہے جو اندرونی کان میں رکھا جاتا ہے تاکہ سماعت بحال ہو سکے-کوکلیئر امپلانٹس کے ساتھ، وہ افراد جو مکمل طور پر سماعت سے محروم ہو چکے ھوں ان کو سماعت بحال ہو جاتی ھے اور وہ معمول کی زندگی جی سکتے ہیں اور  آواز کو پہچان سکتے ہیں3 مارچ جو کہ سماعت سے آگاہی کا عالمی دن  ہے اس دن کی مناسبت سے فاؤنڈیشین یو نیورسٹی میں پچاسویں مریض کی سمارت کی بحالی کی تقریب ھوئی- فاؤنڈیشن یونیورسٹی پاکستان میں اعلیٰ معیاری تعلیم، جدید طبی تحقیق، اور عالمی معیار کی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کر رھا  ہے۔ یونیورسٹی کے تحت کام کرنے والے تدریسی اسپتال میں جدید ترین طبی آلات اور تربیت یافتہ ماہرین کی موجودگی یقینی بناتی ہے کہ مریضوں کو بہترین اور مؤثر علاج فراہم کیا جائے۔فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ویژن جدید تحقیق، معیاری تدریسی طریقوں، اور عالمی معیار کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی بہتری لانا ہے۔ کوکلیئر امپلانٹ پروگرام اس مشن کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے، جس کے تحت درجنوں مریضوں کو دوبارہ سننے کی صلاحیت واپس مل چکی ہے۔عالمی یومِ سماعت کے موقع پر، فاؤنڈیشن یونیورسٹی اور فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کی یہ کامیابی نہ صرف اس ادارے بلکہ پاکستان کے طبی شعبے کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ تقریب میں ریکٹر، فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کا لج اور  فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مریضوں کو اس انقلابی علاج سے مستفید کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔






.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سماعت بحال

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

میرپور، آزاد کشمیر:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔

طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اوزون تہہ کی رفوگری سائنس اور کثیر الفریقی عزم کی کامیابی، گوتیرش
  • حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
  • فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید
  • پٹاخوں کے گودام میں دھماکا‘ہوم سیکرٹری ‘مالکان سے جواب طلب
  • گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن، سیلاب زدگان کی دہلیزپر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مشن ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ