پشاور میں آسٹریلین نسل کی گائے چوری کرنے کا نیا گینگ ایکٹو ہوگیا، کچھ عرصے کے دوران خزانہ سے 7 غیرملکی نسل کی قیمتی گائے چوری ہوگئیں  جب کہ  3 سے 4 لاکھ  کی گائے آدھی قیمت پر ڈیلرز کو فروخت کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں مال مویشی چوری کرنے والا نیا گینگ سامنے آگیا، گائے چور  گینگ نواحی علاقوں میں ایکٹو ہوا ہے جس نے  گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پشاور میں آسٹریلوی نسل کی آٹھ گائے چوری کر لی ہیں تاہم مقدمات درج ہونے کے باوجود پولیس اس گینگ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

ذرائع کے مطابق گائے، بھینسیں چوری کرنے والا یہ گروہ حال ہی میں پشاور میں ایکٹو ہوا ہے جو کہ قیمتی ، مال مویشی چوری کر کے مختلف ڈیلرز کے ذریعے پشاور سے دوسرے شہروں کو منتقل کرتے ہیں اور وہاں کی منڈیوں میں فروخت کر دیتے ہیں۔

آسٹریلوی نسل کی گائے پشاور کے مخصوص علاقے میں چوری کرنے کے کچھ دن بعد رکھی جاتی ہیں اور پھر ان کو پنجاب، نوشہرہ اور کوہاٹ کے بوپاریوں کو فروخت کر دی جاتی ہیں۔

خزانہ میں وارداتوں کے بعد پشاور کے تھانہ چمکنی کے لالہ گاؤں میں بھی اس گینگ نے واردات کی جس نے ندیم نامی شخص کی آسٹریلوی گائے کو رات کے وقت چوری کیا۔

گائے چوری کرنے کا واقعہ تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا جہاں چمکنی پولیس کے مطابق گینگ کی نشاندہی کرلی گئی ہے جلد بے نقاب کیا جائےگا تاہم پشاور میں گائے چور گینگ کے نیٹ ورک کو تا حال پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقہ موٹروے سروس روڈ پر سابق ایم پی اے کے فارم ہاوس سے گائے چور گروہ کے ملزم نے گائے چوری کی واردات کی تاہم بروقت کارروائی سے چوری شدہ گائے ملزم سمیت برآمد کر لی گئی۔

مقامی لوگوں کی مدد سے گائے چور کو تقریبا ایک ماہ قبل ہی دھر لیا گیا تاہم اس کے باوجود بھی نیٹ ورک کی مکمل گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

شہریوں کے قیمتی مال مویشیوں کے چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے بتایا کہ نیٹ ورک کو جلد ٹریس کرلیا جائیگا ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جن جن لوگوں کیساتھ واقعات پیش آئے ہیں انکی ریکوری کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گائے چوری کر چوری کرنے پشاور میں گائے چور پشاور کے کی گائے نسل کی

پڑھیں:

چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی

اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔

راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ  نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔

صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ  چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق  سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی
  • کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک
  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون