ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کو عوام کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کو عوام کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سحری کے وقت گیس گیس کی

پڑھیں:

ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع

ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔ڈی ایچ کیو مظفر آباد، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے.حاجی کیمپوں میں ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔عازمین حج کو گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی بھی جاری  ہے ،ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں۔ویکسین لگوا کر حکومت کا جاری کردہ پیلا کارڈ ضرور حاصل کریں،65سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • نہروں کے معاملہ پر عوام میں تشویش، مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہیں ہو رہی، شاہد خاقان
  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • علیمہ خان کاعدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش ، چیف جسٹس سے براہِ راست ملاقات کی خواہش
  • سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے وفاقی اداروں میں سخت تشویش
  • کراچی، مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے ٹریفک معطل
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع
  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ