کراچی میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا چچا دوران علاج دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بی ون ایریا ناگوان ولیج میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الکامران کے نام سے ہوئی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق کامران کو اُس کے بھتیجے نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد ملزم رشید موقع سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔
پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان عمران، عارف اور حارث کو گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جھگڑے کے دوران
پڑھیں:
مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں
کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔
مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کو ہیٹ ویو سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔
View this post on InstagramA post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)
کچھ صارفین نے خلاف توقع گرمی اور بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی زمین کو بچانے کے لیے آلودگی کے خلاف جنگ کریں۔