مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کو خاندانی پارٹی قراردے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کو خاندانی پارٹی قراردے دیا Miftah Ismail WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کوخاندانی پارٹی قراردیدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی کانفرنس روکنے کی بھرپور کوشش کی، نوازشریف کے30سالہ رفیق محمود اچکزئی کو بات کرنے سے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں موجودہ جماعتوں کے آپس میں بھی اختلافات ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول کی قیمتوں کو ہولڈ کرنے سے 110ارب ماہانہ نقصان ہوا، ملکی معیشت غلط سمت پر گامزن ہے، کابینہ میں اضافہ کرکے ملکی معیشت پر بوجھ بڑھا دیا گیا۔
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنے کی وجہ اسحاق ڈار کو لیکر آنا تھا، انہیں فیملی کی وجہ سے لایا گیا جبکہ عدم اعتماد کے بعد شہبازشریف کو آئی ایم ایف سے ڈیل یا حکومت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں امریکا کا کوئی کردارنہیں تھا، جنرل باجوہ نے بتایا بانی عدم اعتماد واپسی کی صورت میں اسمبلی تحلیل کردیں گے، پی ڈی ایم قیادت نے عدم اعتماد واپس لینے سے انکارکردیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی پہلی توسیع تک بانی سے اچھے تعلقات تھے، شہبازشریف اوران کے بیٹے جنرل باجوہ اورجنرل فیض کے قریب تھے جبکہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ(ن)کوخاندانی پارٹی قراردے دیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہو کر گہرے کھڈ میں جاگری۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے عیدلاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم