پاکستانی ڈرامے کیلیے گانا گانے والی بھارتی گلوکارہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے رمضان المبارک میں نجی پاکستانی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے کے لیے گانا گایا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی شریا باسو نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے دل والی گلی میں کا گانا گایا ہے۔
اس ڈرامے میں سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
گلوکارہ نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ پر اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی اور مسرت کا اظہار کیا۔
گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کسی بھی ڈرامہ سیریل کیلیے یہ اُن کا پہلا گانا ہے جو اُن کا خواب پورا ہونے کی وجہ بھی بنا ہے۔
انہوں نے مستقبل میں بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کیلیے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے مزید کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
شریا نے کہا کہ میوزک پروڈسر عاطف خان نے مجھ سے رابطہ کر کے گانے کا او ایس ٹی آفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی فین ہیں اور اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ پاکستانی ڈراموں کی تخلیق کاری بہت شاندار ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
جلال پور پیروالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا، موٹروے ایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ایم 5 موٹروے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے پانی نے موٹروے ایم 5 کو بھی متاثر کیا، موٹروے ٹنل کے قریب دراڑیں پڑگئی، موٹروے کے دونوں اطراف پانی کی روانگی کی وجہ سے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلالپور پیروالا کے قریب موٹروےایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے اور موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکارہے ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 ملتان سے ترنڈہ محمد پناہ اور اُچ شریف تک کل سے بند ہے اور اب موٹروے ایم فائیوکھلنے کے فوری امکانات بھی نہیں ہیں۔