بھارت کی فورسز نے سرحد پر دوخواتین سمیت بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
DELHI:
بھارت کی بارڈر فورس (بی ایس ایف) نے تری پورہ کے قریب بین الاقوامی سرحد سے دو خواتین سمیت بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف نے سرحد سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔
بی ایس ایف نے بیان میں الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش کے شہری مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع جنوبی تریپورہ میں نوٹان بازار اور خراگراچیری سے ہے۔
بی ایس ایف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے کی کوششوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر پیٹرولنگ ٹیم نے کارروائی کی۔
مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دو خواتین اور دو مردوں کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ بنگلہ دیش کی طرف سے بین الاقوامی سرحد عبور کر رہے تھے۔
ایک اور بیان میں کہا گیا کہ بی ایس ایف کی پیٹرولنگ ٹیم نے دوسری کارروائی میں دو بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جو غیرقانونی طور پر بھارت-بنگلہ دیش کی سرحد عبور کر رہے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کرلیا بنگلہ دیش کے بی ایس ایف
پڑھیں:
خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔