یوکرین سے اظہاریکجہتی کیلیے یورپی رہنماؤں کا اجلاس، فوجی امداد جاری رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
برطانیہ میں یوکرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ جاری رہنے تک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کی جاتی رہے گی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی میزبانی میں یہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور یورپی دفاع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ شرکاء نے چار اہم نکات پر اتفاق کیا ہے:
جنگ جاری رہنے تک یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھی جائے گی۔ روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔ کسی بھی امن مذاکرات میں یوکرین کی شمولیت ضروری ہوگی۔ امن معاہدے کی صورت میں مستقبل میں روسی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ مستقل امن کے لیے یوکرین کی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ برطانوی حکومت یوکرین کو یوکے ایکسپورٹ فنانس کے تحت 1.
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ اور امریکا کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا اور یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ یہ براعظم امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک نے جنگ روکنے کے منصوبے پر یوکرین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس منصوبے پر امریکا سے بات چیت کی جائے گی تاکہ اسے آگے بڑھایا جا سکے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کر دیے۔
ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ملزمان میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللّٰہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید میں شامل ہیں۔
شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی شامل اس فہرست میں شامل ہیں۔
اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔
ملزمان کے قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و عدم حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔