عالمی برادری نے کشمیریوں، فلسطینیوں کی حالت زار پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین پر غاصبوں نے قبضہ جما رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں جاری نسل کشی کی کارروائیوں، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین پر غاصبوں نے قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مقامات پر نسلی تطہیر، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے ضمیر پر داغ ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں جب ہم فلسطین میں معصوم شہریوں کا قتل عام دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وقار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ مشعال ملک نے، جو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید معروف کشمیری آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دنیا کے سب سے بڑے جارح ملک ہیں جنہوں نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کے استعماری ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری نے فلسطینی اور کشمیری عام کی حالت زار پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بین الاقوامی برادری نے مسلسل آنکھیں بند کیے رکھیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور دنیا میں ایک اور عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ مشعال حسین ملک نے دنیا کے امن پسند حلقوں اور باضمیر لوگوں پر زور دیا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آواز بنیں اور انہیں ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔ تصویری نمائش میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے فلسطینی اور فلسطین مشعال ملک انہوں نے نے کہا ملک نے کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔