پنجاب میں عالمی یوم جنگلی حیات کی تیاریاں زور و شور سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پنجاب بھر میں عالمی یوم جنگلی حیات بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب، مدثر ریاض ملک نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور صوبے بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔
ڈی جی وائلڈ لائف نے بتایا کہ گزشتہ سال 14 ہزار سے زائد تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو بازیاب کروایا گیا، جبکہ جرمانوں کی مد میں 12 کروڑ سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کریں اور جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام میں محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔
مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ نایاب جانوروں کی افزائشِ نسل کامیابی سے جاری ہے اور محکمہ کو "وائلڈ لائف فورس" میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نئے قوانین متعارف کرواتے ہوئے سزاؤں اور جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سیاحوں کے لیے عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفاری زو اور لاہور زو کو محفوظ اور انتہائی پرکشش بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام جوق در جوق اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
مزید برآں، پنجاب میں تین وائلڈ لائف ریسکیو سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں زخمی، بیمار اور لاغر جانوروں کا علاج و معالجہ کیا جائے گا۔ جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے مسکن محفوظ بنائے جا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنگلی حیات وائلڈ لائف
پڑھیں:
کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب کہا گیا تھا کہ مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔