’انورا‘ سب سے زیادہ آسکرز جیتنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
مشہور فلم ’انورا‘ آسکرز 2025 میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس رومانوی فلم نے 97ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں 5 کیٹیگریز میں اعزازات حاصل کیے ہیں۔
’انورا‘ کو بہترین فلم، فلم کے ہدایتکار کار سین بیکر کو بہترین ہدایت کاری، اس فلم کی مرکزی اداکارہ میکی میڈیسن کو بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Hollywood Reporter (@hollywoodreporter)
دوسری جانب آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں فلم ’انورا‘ کے علاوہ 3 کیٹیگریز میں فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم انیمیٹڈ میوزک فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ کو 2، 2 کیٹیگریز میں ایوارڈز مل سکے۔
جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی بروٹلِسٹ‘ کے اداکار ایڈرین بروڈی نے اپنے نام کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Hollywood Reporter (@hollywoodreporter)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
— فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے میگا پروجیکٹس شروع کر رہے ہیں، اس شہر کو ہم نے خوبصورتی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لانا ہے اور ہمارے دورِ حکومت کے بعد پشاور سب سے خوبصورت شہر کہلائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے، نکاسیٔ آب اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رنگ روڈ مسنگ لنک کی تعمیر اور دیگر منصوبے بھی شامل ہیں، بی آر ٹی سروس مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے انڈر پاسز کی تعمیرات جاری ہیں اور 2 ماہ میں شہریوں کو سولر پینل بھی ملنا شروع ہو جائیں گے۔