نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش ہوگئی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ میں اعلیٰ عہدے پر فائز شون زلس (Shivon Zilis) نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔

مذکورہ خاتون سے ایلون مسک کو پہلے ہی تین بچے تھے، اب ان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوگئی۔شون زلس نے اگرچہ بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے بچے کی پیدائش کا وقت نہیں بتایا۔

ان کی ٹوئٹ پر ایلون مسک نے دل کی ایموجی سے اپنا رد عمل بھی دیا جب کہ متعدد اہم شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش سے دو ہفتے قبل ہی تیرہویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شون زلس سے قبل لکھاری ایشلے سینٹ کلیئر (Ashley St.

Clair) نے دو ہفتے قبل ایلون مسک کے بچے کو جنم دینے کا اعلان کیا تھا۔شوبز میگزین ’پیج سکس‘ کے مطابق ایلون مسک کو مجموعی طور پر چار خواتین سے 14 بچے ہیں، ارب پتی شخص کے ہاں پہلی بار 2002 میں کینیڈین نژاد لکھاری خاتون سے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو کہ پیدائش کے چند دن بعد ہی انتقال کر گئے تھے۔

شوبز میگزین کے مطابق ایلون مسک کو پہلی اہلیہ کینیڈین نژاد لکھاری جسٹن ولسن (Justine Wilso) سے 6، گرائمز (Grimes) سے تین، شون زلس سے چار اور ایشلے سینٹ کلیئر سے ایک بچہ ہے۔

ایلون مسک کو معاشقوں اور بچوں کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا سامنا رہتا ہے جب کہ وہ اپنے معاشقوں اور بچوں سے متعلق کبھی کھل کر میڈیا کے سامنے بات نہیں کرتے۔گزشتہ ماہ فروری میں ایلون مسک کو اپنے ایک بیٹے کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دفتر میں امریکی صدر کی پریس کانفرنس کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ پریس کانفرنس کے دوران ایلون مسک کے بیٹے نے صدارتی دفتر میں موجود تاریخی ٹیبل سے ناک میں ڈالی گئی اپنی انگلی صاف کی تھی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ 146 سالہ پرانی ٹیبل تبدیل کروادی تھی
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بچے کی پیدائش ایلون مسک کو ایلون مسک کے کے ہاں

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور امن و امان کے قیام کے ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی جائیں گی تاکہ ان کی مسلسل نگرانی اور مانیٹرنگ ممکن بنائی جاسکے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں سزایافتہ افراد کی سرویلنس کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، پیرول ڈیپارٹمنٹ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ٹریکنگ ڈیوائسز فراہم کرے گا تاکہ ٹریکنگ بینڈز پہننے والے مجرمان کی نقل و حرکت پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 125 سالہ جیل قوانین میں تبدیلی، غیر ملکی قیدیوں کو کیا سہولیات میسر ہوں گی؟

اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ایڈیشنل سیکریٹری پولیس ڈاکٹر ذیشان حنیف اور محکمہ قانون و خزانہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق حال ہی میں تشکیل دیے گئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 500 ٹریکنگ بینڈز، سی ٹی ڈی کو 900 ٹریکنگ بینڈز جبکہ پیرول ڈیپارٹمنٹ کو 100 بینڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ٹریکنگ بینڈز پہننے والے مجرمان کی نقل و حرکت پر 24/7 نظر رکھی جا سکے گی، سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے متعلقہ حکام کو دوسرے مرحلے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹریکنگ ڈیوائسز درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے ‘ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کا ڈرافٹ منظور

محکمہ داخلہ نے جرائم پیشہ افراد کو سرویلنس میں رکھنے کی غرض سے عالمی سطح پر رائج طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ماہرین نے مجرمان کی بلا تعطل نگرانی کے لیے ان کے جسم میں مائیکرو ٹریکنگ چپ نصب کرنے کی سفارش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب ٹریکنگ بینڈز ٹریکنگ ڈیوائسز عادی مجرموں فورتھ شیڈول کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ محکمہ داخلہ نورالامین مینگل

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ؛ عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس