لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کردیا گیا، لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی34 ہزار سے زائد طلبا رجسٹریشن کرواچکے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1لاکھ 10ہزار طلبا میں جدیدترین لیپ ٹاپ کی تقسیم کئے جائیں گے۔وزیرتعلیم کے مطابق پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کرسکیں گے، بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہوں گے۔

راناسکندرحیات نے کہا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر متعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں، بی ایس طلبا کیلئے 65فیصد، میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے، میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

انتخابات کب ہوں گے؟وفاقی وزیرنےبتادیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ اسکیم

پڑھیں:

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پرمکمل پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟
  • ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
  • ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
  • پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کی 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کے فنڈز جاری