اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے شہری کی مبینہ غیرقانونی حراست کیس میں ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ اور اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم  دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری کی مبینہ غیرقانونی حراست کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر نے شہری کے والد کی درخواست پر سماعت کی،ڈی ایس پی لیگل نے کہاکہ شہری کے بیان کی کاپی پولیس کو موصول نہیں ہوئی،عدالت نے کہاکہ کاپی ملتے ہی پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کریں،جسٹس محسن کیانی نے کہاکہ ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تمام آفیشلز کو گرفتار کریں،عدالت نے کہاکہ جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں، ایک بندہ بھی تفیتش سمجھ سکتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ آئندہ سماعت تک مقدمہ درج ہونا چاہئے۔عدالت نے ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ اور اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم  دیدیا۔

پاکستان میں تیار کی گئی جی ٹور ڈیشنگ کی ڈلیوری شروع ہوگئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کیخلاف مقدمہ درج ایس پی سی ٹی ڈی نے کہاکہ

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج  کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ  5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان  اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا
  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
  • کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ