سردار تنویر الیاس خان کی گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سٹی 42 : سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ہونے والی ملاقات سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان آج گورنر پنجاب کی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں گورنر سردار سلیم حیدر نے سردار تنویر الیاس خان کا والہانہ استقبال کیا ۔
سردار تنویر الیاس اور سردار سلیم حیدر خان کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن وامان ، معیشت ، سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛ سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس خان سردار سلیم حیدر
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.