پنجاب پولیس کی کارروائی خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دئیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)پنجاب پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دئیے، حملہ آور دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہونے پر مجبور،پولیس کے مطابق خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے ، پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے مڑھا میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران پنجاب پولیس ڈی جی خان، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا پنجاب و خیبر پختونخوا ہ کے سرحدی علاقے مڑھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس حوالے سے ترجمان پولیس کاکہناہے کہ خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا جب کہ پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی جس سے خوارجی دہشت گردوں کو پسپائی اور فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔(جاری ہے)
موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ نے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر اچانک حملہ کردیا۔ 15 سے 20 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے، جس پر تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بارڈر پر پولیس ٹیمیں اور تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنایا گیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو شاباش بھی دی۔پولیس کا یہ بھی کہناہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی جب کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خوارجی دہشت گردوں دہشت گردوں کے
پڑھیں:
حماد اظہر نے آخر کارگھٹنے ٹیک دئیے ،سرنڈر کرنے کافیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے رضاکارانہ سرنڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے قریبی رفقاء اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وکلاء ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا اور ممکنہ قانونی لائحہ عمل پر غور کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حماد اظہر تقریباً دو سال سےروپوش تھے اور حال ہی میں اپنے والد، سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی وفات پر منظرِ عام پر آئے ہیں۔
ان کی اچانک واپسی نے سیاسی حلقوں میں نئی چہ مگوئیاں جنم دی ہیں۔
Post Views: 5