پی ٹی آئی کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پی ٹی آئی کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا، جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود ان جماعتوں سے ملنے کا فیصلہ کیا۔
علی امین گنڈاپور نے پیر پگارا سمیت سندھ کی دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم آخری وقت میں پلان میں تبدیلی کی وجہ سے علی امین تاحال کسی بھی ملاقات کا حصہ نہیں بن سکے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ان داخلی اختلافات کے باعث اپوزیشن الائنس کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے، اور اس معاملے پر پارٹی قیادت کو سخت فیصلے لینے پڑ سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن الائنس معاملے پر
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔