صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا سینٹرل جیل کراچی کا سرپرائز وزٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کہا کہ وہ سندھ کے تمام جیلوں کا دورہ کریں گے اور قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جیلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور قیدیوں کو انسان دوست ماحول فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ جیل کے اندر بہترین ہنر سیکھ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ، علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل کراچی کا اچانک سرپرائز وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے بچہ جیل اور وومن جیل کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے لیے سحری کے تیار کردہ کھانے کو ٹیسٹ کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ علی حسن زرداری نے قیدیوں کے لیے افطاری اور سحری میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔
صوبائی وزیر نے جیل کے اسپتال کا بھی معائنہ کیا اور قیدی مریضوں کی عیادت کی۔ اس دوران انہوں نے علاج و معالجے کی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ وہ سندھ کے تمام جیلوں کا دورہ کریں گے اور قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور قیدیوں کو انسان دوست ماحول فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ جیل کے اندر بہترین ہنر سیکھ سکیں۔ وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی حسن زرداری نے اور قیدیوں کو فراہم کی انہوں نے جائے گا جیل کے
پڑھیں:
سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکویٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کے ٹیرف کے جز میں کمی کے حوالے سے گزشتہ روز عوامی سماعت ہوئی، نندی پور، بلوکی، حویلی بہادر شاہ اور گدو747کے ٹیرف میں کمی کے درخواست دائر کی گئی تھی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکویٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن کی مدمیں روپے کی قدر میں گراوٹ کو 70فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ٹیرف میں کمی کی درخواست کی سماعت کے بعد رواں سال 22 ارب روپے کے ریلیف کا جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
مزید :