بی جے پی سرکاری اداروں کی نجکاری کرکے ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کررہی ہے، اکھلیش یادو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت پوروانچل اور دکشنانچل بجلی کارپوریشن کو نجی ہاتھوں میں دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کر کے نوکریوں اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے کہا ہے کہ اس سے قبل مرکز کی بی جے پی حکومت نے کئی سرکاری اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے دیا تھا، اب اسی راستے پر چلتے ہوئے ریاست اترپردیش کی بی جے پی حکومت بھی نجکاری کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومتیں سرمایہ داروں کے لئے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت پوروانچل اور دکشنانچل بجلی کارپوریشن کو نجی ہاتھوں میں دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کی آڑ میں اربوں کی جائیدادیں سرمایہ داروں کو دینا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی بی جے پی حکومت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
میکسیکو: مقامی میئرکے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے، مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو کی ریاست مِچوآکان کے شہر اُروپان میں میئر کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اُروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک عوامی تقریب کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعے کے فوراً بعد شہر بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔
مشتعل مظاہرین نے سرکاری دفاتر کے باہر دھرنا دے دیا اور کئی مظاہرین نے عمارتوں پر دھاوا بول دیا۔ احتجاج کرنے والوں نے اُروپان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کیا اور میئر کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے بعد موقع پر ہی ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ دو مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے تاکہ پسِ پردہ محرکات سامنے لائے جا سکیں۔