سوات میں شدید برفباری، یخ بستہ ہواؤں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سٹی 42 : ایبٹ آباد کے بعد سوات میں بھی بارش اور برفباری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔
سوات میں بھی بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، زندگی جمود کا شکار ہوکر رہ گئی۔ ملحقہ علاقوں میں ناقابل برداشت سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں، جبکہ معمولاتِ زندگی متاثر ہوچکی ہے ۔
مسلسل برفباری کے بعد سخت یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا دکھائی دے رہا ہے ۔
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں بھی برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ شدید برف باری کے باعث میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بھی 3روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے تاہم لاہور میں دوپہر ایک بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق، لاہور سیکرٹریٹ میں 1018، ساندہ روڈ پر 997 اور راوی روڈ پر 820 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں، لاہور کے مختلف علاقوں میں فضا انتہائی مضر صحت ہے جس کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔دوسری جانب برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا گیا، اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور قصور بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ ڈی جی خان اور قصور میں ائیرکوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا، قصور میں 286 ، رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، لاہور میں 398، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔