500 سے زائد پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
میانمار میں 500 سے زائد پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
میانمار میں جبری قید میں درجنوں پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ بیگار کیمپوں میں پاکستانیوں پر تشدد بھی کیا جانے لگا اور ان سے زبردستی غیر قانونی مالی جرائم بھی کروائے جا رہے ہيں۔تھائی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے بتایاکہ قید سے 11 پاکستانیوں نے فرار کی کوشش کی جن میں 6 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جنہيں پاکستان بھجوادیا جبکہ باقی 5 لاپتہ ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اچھی ملازمتوں کا جھانسہ دیکر بینکاک بلاتے ہیں اور نوجوان ایجنٹس کو پیسہ دیکر یہاں پہنچتے ہیں تو انہیں میانمار بھیج دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میانمار میں اسکیم کمپاؤنڈ ہیں جب ایک بار وہ پھنس جاتے ہیں وہاں سے نکالنے کیلئے کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہےکہ حکومت میانمار میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میانمار میں
پڑھیں:
لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس صداقت علی نے شیخ رشید کی درخواست منظور کرلی۔شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا تاہم اب نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔وکیل نے کہا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ایف آئی اے کے مطابق شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔