کراچی، خونی ٹرک نے معصوم بچی کو ٹائروں تلے روند ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، تازہ واقعہ میں مزدا ٹرک نے معصوم بچی کو اپنے ٹائروں تلے روند ڈالا۔
یہ افسوسناک واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں جلال چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مزدا ٹرک نے 4 سالہ بچی کو روند ڈالا۔ حادثے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ٹرک کے ڈرائیور نے ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے بچی کو ٹائروں تلے کچل دیا۔
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا، خالد میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 4 سالہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کے ڈرائیور ذاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے عینی شاہدین سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ واقعے کی تفصیل اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچی کو
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
کراچیشاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ طورپر گلستان...
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔