شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہو کر سیاست کریں۔اختر اقبال ڈار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)شیر افضل مروت کو دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر ہیں جو کسی دوسرے کی شہرت کو برداشت نہیں کرتے۔چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے شیر افضل مروت کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہو کر سیاست کریں۔اختر اقبال ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک ڈکٹیٹر اپنے سوا کسی کی پاپولیٹری (شہرت) کو برداشت نہیں کرتا۔ بانی پی ٹی آئی احسان فراموش،خود غرض اور ابن الوقت انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے بانی نے ہمیشہ پہلےلوگوں کو استعمال کیا پھر کام نکل جانے پرٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا۔ خود کو عقل کُل سمجھنے والا اپنی پارٹی میں کسی کو برداشت نہیں کرسکتا۔ کہنے پرتو پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے مگر پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی بھی بانی پی ٹی آئی کی بات کے آگے انکار نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی میں تذلیل کرکے نکالے گئے لوگوں کی لمبی فہرست ہے۔ شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہوکر حق کی آواز بلند کریں۔
شردھا کپور کی راہول مودی کے ہمراہ برتھ ڈے سیلبریشنز
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نظریاتی اختر اقبال ڈار شیر افضل مروت
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔