بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافرکے بیگ سے ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی میں سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور گاڑی میں موجود 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2.
موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب تیسری کارروائی میں کار سے 8 کلو 400گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
سیالکوٹ پسرور روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ سکھر میں اسپتال کے قریب کار سے 12 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ سکھر ہی میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 15 ملزمان کو گرفتار کرکے تقریباً 2کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5058 روپے کمی کے بعد 312,842 روپے سے کم ہو کر 307,784 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 286,782 روپے سے کم ہو کر 282,145 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 4,057 اور دس گرام چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 3,478 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,498 ڈالر سے کم ہو کر 3،363 ڈالر ہو گئی۔