خیبرپختونخواہ کے وزیر تعلیم نے عمران خان کے شفاف ٹرائل تک اسمبلی کا اجلاس جیل کے باہر بلانے کی تجویزدیدی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شفاف ٹرائل تک اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر بلانے کی تجویزدیدی، خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت اوربالخصوص بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے۔ دو ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مینا خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت ملنے تک بھی اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے پر زوربھی دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ان باتوں سے گھبرا کرمفاہمت کرینگے لیکن ہمارا لیڈرکبھی بھی مفاہمت نہیں کرے گا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تجویز ہے کہ اب آخری آپشن کے طور پر ہمیں اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر بیٹھا کرسیشن کا انعقاد کرناچاہئے۔ مینا خان آفریدی کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوصلے پست نہیں کرینگے کیونکہ وہ قوم کی امید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جرم میں قید رکھاگیاہے ان پر تمام مقدمات بے بنیاد بنائے گئے ہیں۔ اسمبلی سیشن اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک فری ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع نہیں ہوجاتا۔ عدالت نے حکم بھی دیاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتاہے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جوظلم ہماری پارٹی و قائد کے ساتھ ہورہا ہے اس کیخلاف ہم نے ہر دروازہ کٹھکٹھایا۔ احتجاج کا بنیادی حق استعمال کیا تو ہم پر لاٹھی چارج ہوا شیل برسائے گئے جبکہ گولیاں چلائی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان اسمبلی کا اجلاس
پڑھیں:
: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
سٹی 42: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کلوبائیف کا شکریہ ادا کیا۔ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان شنگھائی اسپرٹ، علاقائی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی امن و سفارتکاری کی کوششوں کی مثال قرار دیا،ایس سی او وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او سربراہان کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔
اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا