لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے منگل 5 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔

شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیمی فائنل میچ کو فری افطار

پڑھیں:

لاہور؛ موٹر سائیکلیں چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور:

شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے۔

پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی اور وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے۔

ملزمان نے چند روز قبل سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکل، 6 موبائل، نقد رقم، اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں عادل، عثمان، شہباز اور عائشہ بی بی شامل ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سٹی نے اسٹریٹ کرائم کرنے والے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد شہریار، سب انسپکٹر عمران اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملائشیا انڈیا سے پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے، وزیراعظم شہباز کی درخواست
  • سوئٹزر لینڈ پہلگان واقعہ کی غیر جانبدار ملک سے تحقیقات کروانے کے آئیڈیا سے متفق 
  • پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار
  • پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار 
  • بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا ہوں گی؟
  • لاہور؛ موٹر سائیکلیں چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • کامران ٹیسوری کا بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے معذور بچے کا علاج کروانے کا اعلان
  • اسٹیڈیمز کی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوئی، تفصیلات طلب
  • نیدرلینڈز کے سابق کھلاڑی 1990 ہاکی ورلڈکپ کی یادیں تازہ کرنے لاہور پہنچ گئے
  • کراچی: امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کروانے پر ملزم گرفتار