وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانےکا حکم دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے باہمی تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، شہبازشریف نے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کردی، یہ کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعظم کو باکو میں منعقدہ مشترکہ بزنس فورم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فورم میں 83 پاکستانی جبکہ 101 آذربائیجان کی کمپنیوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے 13 مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔
وزیراعظم نے آذر بائیجان صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جو دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
مخصوص نشستیں ہمارا حق، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیا: بیرسٹر گوہر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے پاکستان اور شہباز شریف کی ہدایت شریف نے
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔