فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت نے ایک بار پھر بڑی چھلانگ لگا دی، سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کی سطح پر جا پہنچا، 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 115 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے اور سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط خالص سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے تک جاپہنچے تھے۔
جس کے بعد آج مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت 4 ہزار 800 روپے فی تولہ بڑھ گئی، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔
وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔