بانی کو سحری نہ دینے، عبادت سے روکنے کی باتیں غلط ہیں، سلمان اکرم
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سلمان اکرم راجا(فائل فوٹو)۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے کہا جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، انھیں پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی ہے۔ انھوں نے سیاسی رفقاء سے 5 ماہ سے ملاقات نہ ہونے کے حوالے سے ہدایات دیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جیل معاملات میں اپنا وکیل مقرر کیا ہے، کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی۔ جس کو بانی پی ٹی آئی ذمہ داری دیں اس کو سیاست کرنی چاہیے، نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، فیصل چوہدری کو ہدایت دی ہے وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر عباس کے سپرد کر دیں۔
سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات ہوئی پوری بات نہیں کروں گا، مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں چاہتے ہیں وہ اس اتحاد میں شامل ہوں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا مولانا سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔
انھوں نے کہا بیرسٹر سیف نے جو غیر ذمہ دارانہ بیان دیا شیخ وقاص اکرم کو کہا ہے ان سے پوچھیں، بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی
پڑھیں:
5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے اور یہ آئینی ہو گا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے، یہ ملک ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ یہ تحریک صرف پی ٹی آئی کی نہیں، ہماری تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان آئینی ہے، نظریاتی ہے، جس کا مقصد توڑ پھوڑ نہیں ہے، کوئی اس تحریک کو ہم پر ظلم کے ضابطے نافذ کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو صرف اس لیے سزا دی گئی کہ وہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے تھے، آج سڑک پر چلنا، اکٹھا ہونا، آواز بلند کرنا جرم بنا دیا گیا ہے، ان حقوق کو اقوامِ متحدہ مانتی ہے، آئین مانتا ہے، ہمارا دین مانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 5 گھنٹے جیل کے باہر کھڑے ہو کر آیا ہوں، مجھے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل وکلاء اور خاندان کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، میرے پاس وکالت نامہ ہے، ہم اس ظلم کے خلاف ہر صورت آواز اٹھائیں گے۔