باڈی بلڈر خاتون کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر لوگ حیران
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹکا کی باڈی بلڈر خاتون کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں خاتون کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آئیں جس میں باڈی بلڈر خاتون کو دلہن کے روپ میں اور عروسی لباس میں ہی پوزنگ کرتے دیکھا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by CHITRA PURUSHOTHAM ???????? (@chitra_purushotham)
انٹرنیٹ پر یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چترا پروشوتم نامی خاتون کافی وقت سے باڈی بلڈنگ کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانا شروع کردیتا ہے، جلیل عباس
سابق وزیر خارجہ جلیل عباس نے کہا ہے کہ بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان الزامات لگانا شروع کردیتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کے بعد سے بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی ہے۔
اس پر جیل عباس نے کہا کہ کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنسیز مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، بھارت تو پاکستان میں بھی دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث پایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 27 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں نشانہ بننے والے بیشتر سیاحوں کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے۔