گلبر اور امجد گلگت بلتستان کو بیچنے کے درپے ہیں، راجہ زکریا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن یا سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چھتری کے ذریعے حکومت میں آکر اب عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کی ہم اس نام نہاد حکومت کو ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ زکریا مقپون نے کہا ہے کہ حاجی گلبر اور امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کو بیچنے کے درپے ہیں، گلگت بلتستان کو بیچ کر ہی ان کو سکون ملے گا۔ ایک انٹرویو میں ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن یا سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چھتری کے ذریعے حکومت میں آکر اب عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کی ہم اس نام نہاد حکومت کو ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے جی بی میں اندھیرے کا راج ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی عوام کو سحری و افطاری پر بجلی نہیں دی جا رہی ہے، مسائل کے انبار ہیں، عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے، دیامر اور بلتستان کے عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ اسمبلی آئے گا تو تب ہی معلوم ہو گا کہ آخر اس میں کیا چیز ہے اور ہم نے عوام کی وکالت کرنی ہے، ہمیں عوام نے چنا ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہم پر فرض ہے اور ہم مکمل عوامی کام کرینگے۔ ہماری حکومت سے کوئی دشمنی نہیں ہے، حکومت اگر اچھا کام کرے گی تو اس کی ہم تعریف کرینگے، اگر عوام کے حقوق کر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرے گی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان نے کہا
پڑھیں:
گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا فخر اور استحکام کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں