جنین میں صیہونی حملے میں القسام کمانڈر شہید
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر آیسر السعدی کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صیہونی جارحیت میں القسام بریگیڈ کا کمانڈر شہید ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر آیسر السعدی کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا ہے۔ دوسری جانب حماس اور القسام نے شہید کمانڈر کی شہادت کو فلسطینی تحریک آزادی کے لیے ایک مہمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی وحشیانہ جارحیت اور قتل عام کے باوجود فلسطینی مزاحمت اور تحریک آزادی کم زور نہیں ہو گی۔ حماس نے کمانڈر آیسر السعدی کی شہادت پر ان کے خاندان، تمام مزاحمتی قوتوں اور فلسطینی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے قابض فوج نے السعدی کے قتل، ان کی لاش اور ایک اور نوجوان کی حراست اور تین دیگر کی گرفتاری کا اعلان آج صبح جنین کے مشرقی محلے میں مسلح جھڑپوں کے بعد کیا۔ دوسری جانب حماس نے شہید السعدی کی شہادت اور انہیں نشانہ بنانے کے بزدلانہ صہیونی حملے کی شدید مذمت کی۔ منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے شہید السعدی کی شہادت کو قابض صہیونی فوج کا ایک نیا جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت اور قتل وغارت گری فلسطینی مزاحمتی تحریک کو کمزور نہیں کرے گی بلکہ اس سے فلسطینی قوم میں جذبہ آزادی اور مزاحمت کا داعیہ مزید مضبوط ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی شہادت
پڑھیں:
جنگی تیاریوں کوجانچنے کے لیے پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں مشقیں
اسلام آباد:پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے.
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی.
کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا.
مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی
ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجاسکے ۔