بلوچستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے، ثناء اللہ زہری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے بلوچستان پہلے سے پسماندگی کا شکار ہے، یہاں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں میں إحساس محرومی پیدا ہو رہی ہے۔ بلوچستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایس بی کے امیدواروں کے ساتھ گفت و شنید کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے ایس بی کے امیدواروں کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کا دھاوا بولنا اور اساتذہ کی گرفتاری قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرکے ان کے تمام مطالبات منظور کئے جائیں۔
ثناء اللہ زہری نے کہا کہ شارٹ لسٹ امیدواروں کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کے حق میں جب فیصلہ دے چکی ہے تو انہیں تسلیم کیا جائے۔ اس طرح کے اقدامات سے نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھے گی۔ حکومت کو چاہئے کہ ایس بی کے امیدواروں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو حل کرے۔ بلوچستان پہلے سے پسماندگی کا شکار ہے، یہاں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایس بی کے امیدواروں نے اپنے حقوق کے لئے پرامن احتجاج کیا ہے تو احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے۔ پولیس کے ذریعے انہیں گرفتار کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ایس بی کے امیدواروں کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے اور انہیں تسلیم کیا جائے۔ گرفتار تمام افراد کو رہا کرکے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس بی کے امیدواروں ثناء اللہ زہری
پڑھیں:
سندھ کے پانی کے مسلے پر رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِ اعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیرِ اعظم طریقہ کار واضح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے معاملات بہتر کرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، یہ جیل جا کر ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہے وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر لوگ کیوں چلے جاتے ہیں؟۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر آج کوئی ایشو نہ ہو۔