بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو عناصر دہشت گردوں کو پناہ، وسائل یا مدد فراہم کرتے ہیں وہ بھی قومی سلامتی کے لیے اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے کہ وہ لوگ جو براہ راست حملے کرتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے نہ صرف ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچا بلکہ دشمن قوتوں کو واضح پیغام بھی دیا گیا کہ پاکستان کے دفاع میں کوئی کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ چھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری فورسز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار اور چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو خراب کرنے کی ہر سازش کو پوری قوت سے ناکام بنایا جائے گا، مرکزی مسلم لیگ کے صدر نے اس موقع پر حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا مکمل سدباب کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جو عناصر دہشت گردوں کو پناہ، وسائل یا مدد فراہم کرتے ہیں، وہ بھی قومی سلامتی کے لیے اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے کہ وہ لوگ جو براہ راست حملے کرتے ہیں۔ 

خالد مسعود سندھو نے دھماکے کے نتیجے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع کا دکھ پوری قوم محسوس کرتی ہے، ایسے واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مزید موثر اقدامات کیے جائیں، مرکزی مسلم لیگ کے صدر نے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی فورسز  کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو سیکیورٹی فورسز انہوں نے کہا کہ کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھرحملہ  

(عبدالقیوم وزیر )بنوں میں تھانہ ہوید کی مزنگہ پولیس پوسٹ پردہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرادیا۔
پولیس چیک پوسٹ پرحملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،گذشتہ چھ گھنٹوں میں پولیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

 بسیہ خیل پولیس سٹیشن پر بھی رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیاتھا،دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھرحملہ  
  • بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • قلات سکیورٹ: فورسز کا آپریشن ، ھارتی حمایت یا فتہ 8دہشتگر دہلاک : بنون میں 2پولیس چوکیوں پر حملے ناکام