کوئٹہ، جامعہ بلوچستان سب کیمپس میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر واقعہ جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس جنگل باغ کیمپس میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دستی بم یونیورسٹی سے ملحقہ قبرستان میں گر کر پھٹ گیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر دستی بم ایف سی
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔