خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام ہوگیا ہے، تاہم دھماکوں کے باعث کینٹ سے ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، اور مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد حملے میں ناکام رہے، تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصور کرلیا گیا

انہوں نے کہاکہ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، تاہم واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ دہشتگردی کا یہ واقعہ افسوسناک ہے، ملک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی انکوائری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ صوبائی حکومت شہدا اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بنوں کینٹ حملہ بیرسٹر سیف خوارج دہشتگرد حملہ ناکام مشیر اطلاعات ملک دشمن وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنوں کینٹ حملہ بیرسٹر سیف خوارج دہشتگرد حملہ ناکام مشیر اطلاعات ملک دشمن وی نیوز بنوں کینٹ نے کہاکہ

پڑھیں:

کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک

امریکی وزارتِ دفاع کے عہدیدار پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر آج کیریبین سمندر میں ایک اور کشندہ کارروائی کی گئی، جس میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور جہاز پر موجود کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ہیگستھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حملہ محکمہ جنگ کے ذریعے انجام دیا گیا اور ہدف ایک ایسی کشتی تھی جو امریکی انٹیلی جنس کے مطابق غیرقانونی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھی، معروف نارکو-ٹریفکنگ روٹ پر سفر کر رہی تھی اور منشیات بھی لے جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کیریبین روانہ، منشیات بردار کشتیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

اُن کے بقول یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔ ہیگستھ نےدعویٰ کیا کہ ہمارے انٹیلی جنس کے علم میں تھا کہ وہ غیرقانونی منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ حملے میں 3 ‘منشیات فروش دہشت گرد’ جہاز پر موجود تھے، جن کی موت ہوگئی۔ اس حملے میں کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ‘منشیات فروش دہشت گرد’ امریکی ساحلوں تک منشیات پہنچا کر امریکی عوام کو زہر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اور انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

ہیگستھ نے اعلان کیا کہ محکمہ ایسے عناصر کے ساتھ بالکل ویسا ہی سلوک کرے گا جیسا کہ القاعدہ کے ساتھ کیا گیا یعنی ان کا پتا لگانا، نقشہ بنانا، ان کا تعاقب اور قتل کرنا جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حملہ کشتی کیریبین منشیات

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پی ٹی آئی اور اے این پی رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
  • شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس