فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بنوں کینٹ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ سرفراز بگٹی نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز سرفراز بگٹی
پڑھیں:
سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔