پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کا قتل،وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اس نے کہا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دبائو کی وجہ سے قتل کی واردات کی۔لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں، ملزم ارشد کی 6سال قبل بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی، ملزم میانوالی کا رہائشی ہے ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا۔
ریاض سے لاہور کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر ہسپتا ل منتقل
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دونوں کے نشے کے عادی ہونے کے شواہد ملے، ملزم کے ہم جنسی پرستی سے متعلق بیان کو ثابت کرنے والے شواہد موقع سے نہیں ملے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ پولیس اہلکاروں میں جنسی بے راہ روی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں، اہلکاروں کو منشیات سے دور رکھنے کے حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
بھارتی ریاست اوڈیشہ کے علاقے بھوبنیشور میں ایک 72 سالہ بزرگ شخص کو اپنے خلاف جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں 2 افراد نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، تاہم اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب جمعے کے روز جنگلات سے مقتول کی ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: کالا جادو یا شرارت؟ دہلی کی عدالت میں ملزم کی انوکھی حرکت پر کارروائی معطل
پولیس نے اس قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھوبنیشور کے پولیس کمشنر کے مطابق مقتول کی شناخت اس کے بیٹے نے ایک گلے کے زیور کی بنیاد پر کی، جو ڈھانچے کے ساتھ ملا تھا۔ مقتول کی شناخت بلرام دیوگم کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق 30 ستمبر کی رات بلرام اپنے کھیت کی نگرانی کے لیے گئے تھے اور واپس نہیں لوٹے۔ بعد ازاں تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان نے انہیں قتل کر کے لاش جنگل میں دفنا دی اور ان کے سامان کو قریبی تالاب میں پھینک دیا۔
ایک پولیس افسر کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت قتل کالا جادو