سونا اسمگلنگ کا شبہ: بھارتی اداکارہ دبئی سے واپسی پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسیک)بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کے جرم میں بنگلورایئرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا۔ ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے گرفتارکرنے کے بعد پیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے،حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں۔
تفتیش کاروں کے مطابق وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی تھیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کو ان پر اس وقت شک ہوا جب وہ 15 روز میں 4 مرتبہ دبئی گئیں، پھر وطن واپسی پر انہیں ٹارگٹ کرکے کارروائی کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کےمطابق یہ امکان سامنے آیا ہے کہ اداکارہ کسٹم میں،تلاشی سے بچنے کے لیے اپنے رابطے استعمال کرتی رہی ہیں،رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب وہ ایئرپورٹ پر اتریں تو انہوں نے مبینہ طور پر خود کو کرناٹکا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ظاہر کیا اور پولیس سے رابطہ کیا کہ انہیں گھر تک پہنچائیں۔
حکام اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا قانون نافذ کرنے والے عہدیداران بشمول اداکارہ کے رشتہ دار سرکاری افسران ان کی سرگرمیوں سے باخبر تھے یا وہ محض انہیں دھوکا دینے کے لیے غلط بیانی کر رہی ہیں۔ اداکارہ سے تفتیش کے دوران اس بات کا بھی تعین کیا جائے گاکہ کیا وہ انفرادی طور پر یہ کام کر رہی تھیں یا بھارت دبئی کے درمیان فعال کسی بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک تھیں۔ رانیا راؤ کو 2014 میں آنے والی فلم “مانیکیا” میں کناڈا سپر اسٹار سودیپ کے مقابلے میں کردار کے حوالے سے جانا جاتا ہے، اس کے علاوہ وہ متعدد ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رانیا راو
پڑھیں:
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی (Gold and Silver)کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔
مزیدپڑھیں:پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔