پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ نے سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حفاظتی ضمانت دے دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک دانیال خان نے بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف اسلام آباد میں 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ ہم نے تفصیلات دے دی ہیں یہ وہاں عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔

عدالت نے کہا ہک وفافی حکومت کے اور کیسز ہیں تو اس کی رپورٹ بھی جمع کروائیں۔ اسپشل پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ نیب کی جانب سے ہم جواب جمع کردیں گے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا ہم نے کل آپ کو ضمانت دی ہے اس کیس میں بھی وہی تاریخ دیتے ہیں۔ آپ عمرے کے لیے جائیں آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصل جاوید کو

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت 5 جون مقرر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت 5 جون 2025 کو مقرر کر دی ہے۔
نجی ٹی وی سما نے عدالت عالیہ کی کاز لسٹ کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 5 جون کو ہوگی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔
گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی رہنماﺅں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سابق ایم پی اے فرید خان قتل کیس: عتیق الرحمٰن کی بریت کیخلاف درخواست خارج
  • پشاور ہائیکورٹ: پی پی رہنما ہمایوں خان کی 14 جون تک عبوری ضمانت منظور
  • عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، فیصل جاوید
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت 5 جون مقرر
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
  • تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا: فیصل جاوید
  • پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
  • دہلی ہائی کورٹ نے شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا