پاکستان خطے میں امن کیلیے امریکا کیساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہوں سے محروم کیا جا سکے اور کسی بھی ملک کے خلاف ان کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم اور پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ 80,000 سے زائد بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانوں کا نذرانہ شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ پاکستان جاری رکھے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہے
پاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گا
پاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہے
پاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گا
حکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے میں اس پلیٹ فارم کا اہم کردار ہو گا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا
وزیراعظم نے انگریزی چینل پر اپنا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا
پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پاکستان ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی بھرپور طریقے سے لانچ کیا گیا ہے
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان ٹی وی اپنی بھرپور نمائندگی بھی کرے گا
وزیراعظم نے وزراء اور حکومتی ترجمانوں کو پاکستان ٹی وی میں بھرپور نمائندگی کی بھی ہدایات کی ہیں
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار