3 مرلہ مفت پلاٹ اسکیم، مریم نواز کی پھاٹا کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 3 مرلہ مفت پلاٹ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کو اسی ماہ ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں مفت پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لیے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیا اور ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لیے گئے قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100فیصد ہے، پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 9 ہزار 661 گھر زیرِ تعمیر ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بے گھر عوام کے لیے چھت کی فراہمی کی بہت فکر ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر پنجاب مریم نواز مریم نواز نے مفت پلاٹ کے لیے
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔
Post Views: 4