صدر آصف علی زرداری کا بنوں کینٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے دوران شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے دلیر سپاہیوں نے دلیری اور جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔
صدر مملکت نے حملے کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کے خاتمے کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر آصف زرداری نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قیمت پر دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور ملک کے دشمنوں کو شکست دے کر رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
مستونگ(نیوز ڈیسک) مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا مستونگ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شاہد رند نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر موجود ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
دریں اثنا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جن میں ایکٹنگ ڈی ایس پی عبد الرزاق اور سپاہی راز محمد شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Post Views: 1