چین نے 2025 کے لیے اہم ترقیاتی اہداف کے تعین کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
چین نے 2025 کے لیے اہم ترقیاتی اہداف کے تعین کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک حکومتی ورک رپورٹ پیش کی ، جس میں منظم انداز سے 2024 میں حاصل شدہ اہداف کا خلاصہ بیان کیا گیا اور 2025 کے لئے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور اہم امور کے انتظامات کی وضاحت کی گئی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے ورک رپورٹ چین کی قومی عوامی کانگریس کے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو نے والے اجلاس میں پیش کی۔
رپورٹ میں 2025 کے لئے اہم متوقع ترقیاتی اہداف بیان کیے گئے ہیں جن میں جی ڈی پی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریبا 5.
رپورٹ میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی مرکزی سمت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، اور ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر ، گھریلو طلب کو بڑھانے اور سبز اور کم کاربن تبدیلی کو فروغ دینے جیسے بنیادی کاموں کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹیکس کٹوتی اور فیسوں میں کمی کے نظام کو بہتر بنانے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کے تحفظ کو مضبوط بنانے جیسے عملی اقدامات سے معاشی قوت میں اضافہ ہوگا اور مارکیٹ کا اعتماد بڑھے گا۔رپورٹ میں “جدت طرازی” اور “اصلاحات” کو نمایاں مقام پر رکھا گیا ہے، اور نئے معیار کی پیداواری صلاحیت، ڈیجیٹلائزیشن اور سبز ٹیکنالوجی کے اطلاق کو اہم پیش رفت کی سمت کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات کو فروغ دینے کے لیے فنانس، ٹیکسیشن اور فنانس، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مقامی حکومتوں کے لیے 4.4 ٹریلین یوآن کے خصوصی بانڈز جاری کیے جائیں گے، جس میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور ڈیجیٹل معیشت کی اپ گریڈیشن میں مدد دینے پر توجہ دی جائے گی، جس کا مقصد پورے معاشرے کی جدت طرازی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔رپورٹ میں لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود کی بہتری کو ترقیاتی مقصد کے طور پر لیا گیا ہے ، اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ لوگوں کے ذریعہ معاش کا شعبہ نوجوانوں کے روزگار ، ہاؤسنگ سیکورٹی ، طبی اور تعلیم کی متوازن ترتیب پر توجہ مرکوز کرے گا ، اور خطرات کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے رئیل اسٹیٹ اور مقامی قرضوں جیسے کلیدی لنکس پر توجہ مرکوز کرے گا۔رپورٹ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ “ایک چین کے اصول” پر عمل پیرا رہا جائے گا، “تائیوان کی علیحدگی ” پسندی کی مخالفت کی جائے گی، اور اعلی سطح کے کھلے پن کو گہرا کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے دولت مشترکہ کی لیک رپورٹ کے مندرجات سامنے لے آئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے رپورٹ کو لے کر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ بولے ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
سلمان اکرم نے کہا کہ دولت مشترکہ نے اس حقیقت کو تسلیم کیا جو پاکستانی قوم 8 فروری سے جانتی ہے، بہت سے حلقے ایسے ہیں جہاں فام 45 اور 46 میں مطابقت نہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پٹیشنز سننے کے لیے پی سی او ججز لگائے، دولت مشترکہ نے مان لیا کہ یہ اُن کی رپورٹ ہے، ہم دولت مشترکہ کو خط لکھیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یورپی یونین سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی رپورٹ شائع کرے، اس رپورٹ کو لے کر عدالت میں بھی جائیں گے، 2024 کے الیکشن کی تحقیق کے لیے کمیشن کا مطالبہ کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں، اعلیٰ سعودی عہدیدار سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں، اعلیٰ سعودی عہدیدار پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم