مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ پر نہیں بیچ سکتے‘ دکانداروں کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
مرغی کے دکانداروں نےسرکاری نرخ پر گوشت بیچنے سے انکار کرتے ہوئے جمعرات کو دکانیں رکھنے کا اعلان کردیا۔
سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن صدر راؤ محمد افضال نے کہا کہ پولٹری فارمز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اور 400 روپے کے سرکاری نرخ پر زندہ مرغی کے بجائے 490 روپے پر سپلائی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو مرغی کا فی کلو گوشت 780 روپے میں پڑ رہا ہے تو 640 کی سرکاری قیمت پر کیسے بیچیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ یک طرفہ طور پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوردکانداروں پر ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیےجارہے ہیں۔ راؤ محمد افضال نے الزام عائد کیا کہ پولٹری فارمز مرغی ہولڈ کررہے ہیں جس کا مقصد مصنوعی قلت پیدا کرنا ہے۔
صدر سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے جمعرات سے شہر بھر میں مرغی کی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پولٹری فارمرز کو سرکاری ریٹ کا پابند نہیں کیاجاتا اور سرکاری ریٹ پر سپلائی نہیں ملتی اس وقت تک دکانیں بند رہیں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرکاری نرخ نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :